ریحان احمد نیٹ سے ٹیسٹ بولر بننے کو تیار

اسپورٹس ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
میدان سنبھالنے پر انگلینڈ کے کم عمر ٹیسٹ ڈیبیو پلیئر کا اعزاز منتظر۔ فوٹو : انٹرنیٹ

میدان سنبھالنے پر انگلینڈ کے کم عمر ٹیسٹ ڈیبیو پلیئر کا اعزاز منتظر۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 کراچی: ریحان احمد نیٹ سے ٹیسٹ بولر کا سفر طے کرنے کو تیار ہیں۔

ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر بن سکتے ہیں، 18 سالہ ریحان کو پاکستان کے خلاف پنڈی میں یکم دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں جیک لیچ کے ہمراہ دوسرے اسپنر کے طور پر میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں فقط 3 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں مگر اپنی صلاحیتوں سے کافی متاثر کیا ہے، وہ لارڈز میں باقاعدگی سے نیٹ بولر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہے ہیں، جہاں پر ان کی لیگ اسپن بولنگ نے کئی ٹیسٹ اسٹارز کو آؤٹ کیا ہے۔

پرائمری اسکول سے فارغ ہونے کے بعد ریحان نے لاتعداد پریکٹس میں حصہ لیا ہے۔ وہ ابوظبی میں ٹیسٹ کرکٹرز کے رہتے ہوئے ذہنی طور پر بھی ٹاپ لیول پر کھیلنے کیلیے تیار ہوگئے ہیں۔

انھوں نے انگلینڈ کے خلاف لائنز کی جانب سے پریکٹس میچ میں بھی 8 اوورز کیے, ہیڈ کوچ برینڈن ٹیلر نے انھیں فل اسکواڈ میں طلب کیا۔ اگر انگلینڈ نے محسوس کیا کہ وکٹ میں ٹرن زیادہ ہے تو ریحان، جیک لیچ کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

وہ اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ میں 5 وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری بھی اسکور کرچکے ہیں، ان کی بیٹنگ میں مہارت ٹیل میں انگلینڈ کے کام آسکتی ہے۔

ریحان کا کہنا تھا کہ میں ذہنی طور پر تیار ہوں بلکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی اس لمحے کے لیے تیار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔