صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کا لائحہ عمل، پی ٹی آئی سینئر قیادت کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
پنجاب اور پختونخوا اسمبلیاں تحلیل، ،سندھ اور بلوچستان سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور ہوگا، فواد چودھری (فوٹو فائل)

پنجاب اور پختونخوا اسمبلیاں تحلیل، ،سندھ اور بلوچستان سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور ہوگا، فواد چودھری (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔