- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، چینی اور کھاد افغانستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
کھاد 12799، چینی کے 1960 تھیلے ضبط ، تحویل میں لی گئی اشیاء کی مالیت36کروڑسے زائد،مقدمات درج۔ فوٹو فائل
کراچی: پاکستان کسٹمز کوئٹہ کی انسداد اسمگنگ مہم کے تحت افغان سرحد پر کامیاب کاروائی کی گئی۔
پاکستان آرمی کے اشتراک سے نوکنڈی چیک پوسٹ درخشاں ڈویژن میں کی گئی اس کارروائی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ افغانستان کو چینی اور کھاد کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمٹ کوئٹہ شفیع اللہ ملک نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ چمن میں پاک، افغان سرحد پر اس مشترکہ کارروائی میں 67 قیمتی نان کسٹم پیڈ اسمگلڈ گاڑیاں، جن میں ایکوا، پریئس، رش، پراڈو، لینڈ کروزر، میرا برانڈ کی گاڑیاں شامل ہیں، برآمد کرکے انہیں ضبط کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشترکہ کارروائی میں پاکستان سے کھاد کے 12799 اور چینی کے 1960تھیلے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا گیا اور اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، چینی اور کھاد کی مالیت 36کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
شفیع اللہ نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز کوئٹہ کلکٹریٹ نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔