رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم ’سرکس‘ کا ٹیزر جاری

فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور پوجا ہیج مرکزی کردار ادا کریں گی


ویب ڈیسک November 28, 2022
فلم کا ٹریلر دسمبر میں جاری کیا جائے گا(اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کے اسٹائل آئیکون رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر کامیڈی سے بھرپور اس فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے لکھا کہ 'ہماری دنیا میں خوش آمدید، ٹریلر 2 دسمبر کو ریلیز ہوگا'۔


فلم میں 1960 کا وہ دور فلمایا گیا ہے جب نہ موبائل تھے اور نہ سوشل میڈیا اور لوگوں کی زندگی آج کے دور سے بےحد مختلف تھی جبکہ وہ ایک سنہری دور تھا۔


رنویر سنگھ کے ساتھ پوجا ہیج، جیکولین فرنینڈس، جانی لیور، سنجے مشرا، ورون شرما، ٹکو تلسانیہ، وراجیش ہرجی اور دیگر اداکار کامیڈ ی کردار ادا کریں گے۔ طنزو مزاح سے بھرپور اس فلم کو مشہور بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی نے پروڈیوس کیا کہ جبکہ وہی اس فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔

مقبول خبریں