- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
شاہین آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کیلیے بڑا نقصان ہے، ہیڈ کوچ انگلش ٹیم
اسلام آباد: انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ اچھا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ میچ میں عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انگلش ٹیم برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا، پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں اچھی مہمان نوازی کی جا رہی ہے، آج پہلا پریکٹس سیشن کیا ہے۔
برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے اچھی پچ بننے کی امید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں کرکٹ کے لیے بہت جذباتی شائقین ہیں، ہم بہترین کرکٹ کھیلنے کی امید کر رہے ہیں۔
England head coach Brendon McCullum's press conference at the Pindi Cricket Stadium.#PAKvENG | #UKSePK https://t.co/TRVDqkdDUm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 28, 2022
انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں، شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
برینڈن میکلم کا کہنا تھا پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہے جو سینیئرز اور جونیئرز پر مبنی ہے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے مارک ووڈ کی دستیابی کے لیے بھی پرامید ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔