- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
6 ماہ میں پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، سعد رفیق

فوٹو : فائل
لاہور: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ترکوں نے ثابت کیا کہ پاکستان واقعی برادرانہ ملک ہے، ترکش ایئر لائن والے ہمارے مسافروں کو یورپ لے کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے عروج دیکھا اب بدقسمتی سے زوال کی آخری حدوں کو چھو لیا لیکن اداروں کو سیدھا کرنے اور چلانے کا پتہ ہے۔ پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ 10 برس ہوگئے وی آئی اے پی لاونج کو بہتر نہیں کیا گیا تھا، کراچی میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاونج کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ لیز سمیت 3 مزید جہاز جلد شامل ہونے جا رہے ہیں اور اس وقت 10 جہاز کا اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 17 کے قریب ایئرپورٹ بند ہے اور رابطے سے باہر ہیں، کراچی اور لاہور سمیت 3 پلاٹیریمز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، جہازوں کی نشستوں سے فوم غائب ہوگیا ہے اس کو بہتر کر رہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے درخواست کی کہ جو پائلٹ ٹیکس کی وجہ سے پاکستان کی ایئرلائن کو چھوڑ کر دوسری ایئرلائن پر جارہے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ وزارت خزانہ سے پائلٹس کے لیے ٹیکسوں کو آسان کرنے کی درخواست کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر یا سی ای او کا پروموشن اور فارن پوسٹنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی آئی اے میں ہر آنے والی حکومت نے اپنی مرضی کی بھرتی کی۔
وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری والوں کو سزائے موت نہیں دی جا سکتی ہے اور ایسا نہیں تھا کہ سارے ہی جعلی ڈگری والے تھے بلکہ کوئی چند ایک جعلی ڈگری والا ہوگا ان سب کو ایک لاٹھی کے ساتھ نہیں ہانک سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔