کترینہ نے بھی کراچی کی وائرل لڑکی کے گانے ’میرا دِل یہ پکارے آجا‘ پر ویڈیو بنا لی

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
 (فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ممبئی: بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف نے بھی کراچی کی لڑکی کے وائرل ڈانس پر ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا پر اگر کوئی ویڈیو وائرل ہو جائے تو سرحد پار بھی اس کے خوب چرچے ہوتےہیں، ایسا ہی کچھ ’میرا دل یہ پکارے‘ پر ڈانس کرنے والی کراچی کی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہورہا ہے۔

کراچی کی ’پاوری گرل‘ دنانیر کے بعد اب ’میرا دل یہ پکارے گرل‘ عائشہ نے بھی بالی ووڈ اسٹارز کو اپنی ویڈیو سے متاثر کر دیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کراچی کی عائشہ سے متاثر ہوکر ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین اسے پاکستانیوں کا جادو قرار دے دہے ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

  A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


یاد رہے کہ عائشہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ایک عام لڑکی ہونے کے  باوجود پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مشہور ہوگئی ہے اور اس کی ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔