- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
- اہم آئینی امور فل کورٹ سے ہی حل کرنے چاہئیں، جسٹس جمال
- انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
- ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
فٹبال ورلڈکپ؛ مراکش سے شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دی، فوٹو: ٹوئٹر
بیلجیئم: فٹبال ورلڈکپ میں فیورٹ بیلجیئم کو مراکش کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست اور قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام غصے میں آگئے اور سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جب کہ فتح کا جشن منانے والے مراکشی شہریوں سے بھی مڈ بھیڑ ہوئی۔
فٹ بال جنون کا کھیل ہے اور جب ایونٹ ورلڈکپ ہوتو تو جذبات اور ہیجان عروج پر ہوتا ہے۔ اپنی اپنی ٹیم کو جہاں مداح آخری حد تک جاکر سپورٹ کرتے ہیں وہیں شکست پر غصے کے اظہار سے بھی باز نہیں آتے۔
ورلڈ کپ کا آغاز سعودی عرب کے ہاتھوں تاریخی میچ میں ارجنٹائن کی اپ سیٹ شکست سے ہوا۔ دوسرا غیر متوقع اور کسی حد تک حیران کن نتیجہ کل میچ میں سامنے آیا جب مراکش کی قدرے کمزور ٹیم نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔
بیلجیم میں مراکشی نسل کے تقریباً 5 لاکھ افراد رہتے ہیں جنھوں نے اپنے ملک کی فتح کا جشن بھی منایا۔ مقامی آبادی جو پہلے ہی شکست پر غصے میں تھی۔ مراکش شہریوں سے جھگڑ پڑی۔
یہ خبر پڑھیں : فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی
اپنی قومی ٹیم کی اس غیر متوقع شکست پر بیلجیئم کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے دارالحکومت برسلز میں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں اور ٹائر نذر آتش کردیئے۔
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر بھی لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے واٹرکینن اور آنسو گیس کا بے دریخ استعمال کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ایک صحافی سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ ایک کار اور 6 الیکٹرک موٹر سائیکلوں کو جلادیا گیا جس پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کو لاک اپ کردیا گیا۔
گرفتاریوں پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور تقریباً 50 افراد کے ایک گروہ نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔