- کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی جوا کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے متعلقہ ذمہ داروں کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا (فوٹو : فائل)
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی جوا کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے متعلقہ ذمہ داروں کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں کرپشن کی کہانیاں منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب جیل میں قیدیوں کی جوا کھیلنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جنہیں جیلے عملے کی سرپرستی حاصل ہے۔
اطلاعات ہیں کہ قیدیوں کو جوا کھیلنے کی سہولت فراہم کرکے انتظامی اہل کار مبینہ طور پر بہتی گنگنا میں ہاتھ دھونے لگے ہیں، ایکسپریس نیوز نے جیل کی بیرک میں قیدیوں کے جوا کھیلنے کی ویڈیو حاصل کرلی ہے، بیرک نمبر 2 میں قیدیوں کو تاش پر دھڑلے سے جوا کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں قیدیوں کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس کے دورے کے بعد سپرنٹنڈنٹ نے جیل کو ٹھیکے پر دے دیا، سب اچھا کے لیے خرچہ دیتے ہیں تو کھیلتے ہیں، سب اچھا کے لیے خرچہ نہ دیں تو کون ہمیں یہاں یہ سب کرنے دے۔
ویڈیو منظرعام پر آنے پر جیل انتظامیہ خاموش ہے۔ ایکسپریس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ویڈیو ارسال کرکے موقف مانگا تو کہا گیا چیک کرکے بتاتے ہیں لیکن پھر جواب نہ دیا گیا،
دریں اثنا ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن سعید الله گوندل نے سینٹرل جیل اڈیالہ کے معاملات کا نوٹس لے لیا جس کے بعد قیدیوں کے دھڑلے سے جوا کھیلنے اور مبینہ رشوت کی شکایات پر انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔
یہ پڑھیں : ناروا سلوک کی نشاندہی پر تشدد، قیدی کی شکایت پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
شکایات پر ہیڈ وارڈر نفیس خان اور محمد ذوالفقار کو معطل کردیا گیا۔ سینٹرل جیل اڈیالہ میں تعینات ہیڈوارڈر محمد یاسین کو تبدیل کرکے ڈسڑک جیل اٹک رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ جیل میں مبینہ کرپشن و تشدد کے حوالے سے انکوائری جاری ہے۔ حتمی رپورٹ سفارشات کے ساتھ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک کو ارسال کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔