ارجیت سنگھ کی کنسرٹ میں مشہورِ زمانہ پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022

ممبئی: بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی کنسرٹ میں پاکستانی مشہورف گانے ’پسوڑی‘ پر پرفامنس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔  

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ارجیت سنگھ نے یہ اپنے حالیہ کنسرٹ میں پاکستان کےعالمی ریکارڈ یافتہ سُپر ہٹ گانے ’’پسوڑی‘‘ پر پرفارمنس دے کر یہ ثابت کر دیا ہے۔

سوشل  میڈیا پر بھارتی گلوکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں خوب جوش کے ساتھ  گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ گاکر مداحوں کا لہو گرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین اور ارجیت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ  فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان کے گانے پر پرفارمنس دے کر ارجیت نے یہ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان اور اس  کے فنکاروں سے محبت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے گانے  پسوڑی نے شہرت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 100 ملین سے بھی زیادہ ویوز حاصل کیے جبکہ دنیا بھر میں اس گانےکو خوب سراہا اور پسند کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔