15 لاکھ روپے کے عوض جعلی ویزے پر اسپین جانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 راولپنڈی: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے کے عوض جعلی ویزے پر اسپین جانے والے ملزم ک گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوۓ خرم شہزاد نامی مسافر کو گرفتار کر لیا،مسافر کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے شفٹ انچارج محمد سلیم کو ریفر کیا گیا۔

مسافر کی جانب سے پیش کئے جانیوالے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا،دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اسنے ویزہ مبلغ 15 لاکھ روپے دے کر حاصل کیا۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔