شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز بھیج کر تاوان وصول کرنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
ملزم سے سرحد پار جانے کے خواہش مندو پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیوز اور ادائیگی کی رسیدیں برآمد (فوٹو : ایف آئی اے)

ملزم سے سرحد پار جانے کے خواہش مندو پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیوز اور ادائیگی کی رسیدیں برآمد (فوٹو : ایف آئی اے)

 راولپنڈی: ایف آئی اے تفتان سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیاض احمد نامی انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی نشاندہی پر تفتان سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عام شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے سرحد پار کروانے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم متاثرین کو سیف ہاؤس میں رکھ کر تشدد کرتا تھا۔ ملزم تشدد کی ویڈیوز گھر والوں کو بھیج کر تاوان کے نام پر رقم وصول کرتا تھا۔ ملزم سے وحشیانہ تشدد کی ویڈیوز اور ادائیگی کی رسیدیں حاصل کرلی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔