- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
پی ٹی آئی کے 26 ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے جمع کروادیے

(ٖفوٹو: فائل)
کراچی: تحریک انصاف سندھ کے تمام 26 اراکین اسمبلی نے پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو اپنے استعفی پیش کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے استعفی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین نے اپنے استعفی جمع کروادیے ہیں، چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفی دئیے۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں جیسے ہی وہ حکم دیں گے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کروادیں گے، یہ نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔
خرم شیرزمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایم کیو ایم کے رہنماء اور آصف زرداری کے درمیان رابطے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے معاہدے کی یاد دہانی کے لیے آصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے، کیونکہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرہ میں ہوتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی کوششوں کو دہرا کر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی، یہ جس کے آگے التجائیں کررہے ہیں وہ بھی جلد سندھ سے نکالا جائے گا، رجیم چینج کے سہولت کاروں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس بنیاد ہونی ضروری ہے، ایم کیو ایم کے پاس بنیاد کے نام پر مہاجر بیساکھی بھی اب نہیں رہی، دونوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست سے خوف زدہ ہیں، عوام جانتے ہیں اتحادی حکومت کی ہر غلط پالیسی میں ایم کیو ایم پیش پیش ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔