اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 30 مارچ 2014
ملزم جلعی سفری دستاویزات سے اسپین جانا چاہتا تھا۔فوٹو : فائل

ملزم جلعی سفری دستاویزات سے اسپین جانا چاہتا تھا۔فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایف آئی اے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے حکام نے اسپین جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 679 کے ایک مسافر کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ مسافر کا پاسپورٹ جعلی ہے جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا،سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام عبدالرحمان اور اس کا تعلق گجرات سے ہے، ملزم نے جعلسازی کا اعتراف کرلیا ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہی اسی طرح غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔