وزیراعظم کا زرداری کو فون، پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے آپشنز پرغور

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے دستیاب تمام قانونی و آئینی آپشنز زیرغور ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی جلد شنوائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔