- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
آلو وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، تحقیق

لوئیزیانا: وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں ماہرین عموماً ان کو کاربو ہائیڈریٹس سے بھرپور غذاؤں سے اجتناب کا کہتے ہیں لیکن اب سائنس دانوں کا خیال ہے کہ نشاستہ (اسٹارچ) سے بھرپور آلو وزن کم کرنے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ کھانے کے وقت لوگ اتنا ہی کھانا کھاتے ہیں جس سے ان کا پیٹ بھرے، یہ سوچے بغیر کہ اس کھانے میں انہوں نے کتنی کیلوریز حاصل کیں ہیں۔
محققین کے مطابق وہ لوگ جو اپنے کھانوں میں آلوؤں کا اضافہ کرتے ہیں، جو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور اور وزنی ہوتے ہیں، ان کے پیٹ جلدی بھرتے ہیں لہٰذا ایسا کرنا ان کو پیٹ بھرنے کے بعد مزید کیلوریز کھانے سے روکتی ہے۔
آلوؤں کے ہر 100 گرام میں 80 کے قریب کیلوریز ہوتی ہیں۔ یہ مقدار گاجر یا بروکلی جیسی سبزیوں میں موجود کیلوریز سے دُگنی سے زیادہ ہے۔ لیکن آلو اور روٹی، پاستا اور چاولوں کو برابر مقدار میں کھایا جائے تو اس میں ان چیزوں کے مقابلے میں نصف کیلوریز ہوتی ہیں۔
اس معاملے میں محققین نے اس بات کی نشان دہی بھی کی کہ آلوؤں کو پکانے کا طریقہ کار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے اور آلو کے چپس اور کرسپس سے اجتناب کیا جانا چاہیے کیوں کہ تلنے سے اس کی غذائیت کم ہو جاتی ہے۔
امریکی ریاست لوئیزیانا کے دارالحکومت بیٹن روج میں قائم ایک تحقیقی ادارے سے تعلق رکھنے والی ماہرِ غذا اور تحقیق کی شریک مصنفہ پروفیسر کینڈِیڈا ریبیلو کا کہنا تھا کہ وزن میں بھاری لیکن کیلوریز میں کم غذائیں کھا کر آپ کیلوریز کی کھپت میں بآسانی کمی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تحقیق کا اہم پہلو یہ تھا کہ محققین نے کھانے کا حصہ کم نہیں کیا بلکہ آلوؤں کو شامل کرتے ہوئے کیلوریز کا حصہ کم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔