- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان

فوٹو فائل
محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران شہر قائد میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے داخل ہونے کی پیش گوئی کردی، جس کے باعث صبح و رات کے اوقات میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی سمت سے چلنے چلنے والی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کی صبح کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
محکمے کا کہنا تھا کہ کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 215 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی جب کہ لاہور خطرناک حد تک مضر صحت درجے میں ریکارڈ فضاؤں کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 414 پرٹیکیولیٹ میٹر رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔