- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان، مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
- یوروکپ کوالیفائرز؛ ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھادیا
- مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی
- رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت
- ترسیلات زر میں 3فیصد اضافہ، حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ
- سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا
- کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی
- راولپنڈی، دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار
- شام میں امریکی حملوں کا فوری اور زیادہ شدت سے جواب دیں گے؛ ایران
- وزیراعظم نے صدر مملکت کے خط کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز قرار دے دیا
- افغان ٹیم سے شکست پر کن سابق کرکٹرز نے شاداب کو تنقید کا نشانہ بنایا؟
ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے آخری حد تک جانے کا اعلان

—فائل فوٹو
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے آخری حد تک جانے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مسلم لیگ ن کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا۔ عمران خان کے سیاسی اعلان کا مقابلہ کرنے کے لیے لیگی ارکان سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔
سلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نے حمزہ شہباز کی سربراہی میں 2 گھنٹوں سے زائد بھرپور مشاورت کی اور عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے منصوبے کو روکنے کے لئے پنجاب میں گورنر راج لگانے سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئے۔
بعدازاں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے اور سپریم کورٹ میں دائر مسلم لیگ ن کی پٹیشن کو سننے کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے سمیت مختلف آپشنز زیرغور ہیں، تحریک انصاف کے اپنے اراکین بھی اسمبلی ٹوٹنے کے حق میں نہیں، وہ ہم سے رابطوں میں ہیں۔
لیگی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنی مایوسی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس کو ہر صورت روکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔