- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
سینیٹر اعظم سواتی کی مقدمات کیخلاف دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے دوران حراست تشدد سے روکنے اور سندھ و بلوچستان میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے دوران حراست تشدد سے روکنے اور سندھ اور بلوچستان میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کل ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر بھیجے جانے کے بعد مقدمات کے اندارج کا معلوم ہوا، اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اعظم سواتی ضمانت پر رہا ہوئے، پہلے بھی دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے پاس اطلاعات ہیں کہ دوران حراست قتل کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک کیا جا سکتا ہے، جب عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور سندھ کے مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے اور درخواست گزار کو دوسری جگہ منتقلی سے روکا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں متعدد مقدمات درج کئے گئے ہیں، اصل تعداد معلوم نہیں ہے، قانونی حق کے استعمال اور وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کے لئے مقدمات کی تفصیل ملنا ضروری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی سندھ ، آئی جی بلوچستان اور ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، درخواست میں آئی جی سندھ، آئی جی بلوچستان ، ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔