- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
- لاہور؛ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکی بازیاب
- کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران مسالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان
- بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق
- دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد
ٹویٹر2.0: ایلون مسک نے پلیٹ فارم میں نئے اضافے کی تفصیلات پیش کردیں

ایلون مسک نے ٹویٹر پلیٹ فارم پر انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسکو: اب جبکہ ٹویٹر کا 65 فیصد عملہ ملازمت چھوڑ کر جاچکا ہے، اس کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر کو مزید بہتر بنانے کے لیے چند نئی تجاویز پیش کی ہیں جسے تجزیہ کاروں نے ٹویٹر2.0 کا نام دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس ضمن میں ایلون مسک کو مزید پروگرامر اور انجینیئر بھرتی کرنا ہوں گے۔
اس سے قبل ٹویٹر نے مختلف اکاؤنٹس کے لیے رنگوں کے کوڈ، اشتہارات کو درست صارف تک پہنچانے کی حکمتِ عملی اور ویب سائٹ میں ٹویٹس شامل کرنے کےبہتر آپشن بھی پیش کئے تھے۔ لیکن ایلون مسک نے اپنے نئے منصوبوں کو واضح انداز میں پیش کیا ہے۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ لوگ اب ٹویٹر پر زیادہ وقت گزاررہے ہیں اور اوسطاً ہر صارف 31 منٹ اور 30 سیکنڈ ٹویٹر پر صرف کررہا ہے۔ جہاں تک نئے صارفین کا سوال ہے تو وہ امریکا کی بجائے دیگر ممالک سے شامل ہورہے ہیں۔ لیکن ان کے پیشِ نظر ٹویٹر کو بطور مارکیٹنگ و تشہیر کے لیے استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلیو ٹک کےلیے8 ڈالر کی فیس رکھنے کا مقصد دھوکے باز اور غلط اداروں کو بڑے اور معتبر اداروں کے نام سے اسپیم اور دھوکے بازی سے روکنا تھا۔
ایلون مسک نے ’اشتہارات بطور تفریح‘ کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس میں خودکار سیمپلنگ کی سہولت ہوگی۔ دوسری جانب انہوں نے ٹویٹرصارفین کو رقم کمانے کے بہتر طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جو یوٹیوب کے 45 اور 55 فیصد کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوگا۔ اس کےبعد انہوں نے خفیہ کاری (اینکرپشن) کے تحت براہِ راست پیغامات کا ذکر بھی کیا ہے اور کئی پلیٹ فارم اب اسے اپنا بھی رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایلون مسک نے طویل ٹویٹس پر مزید بات کی جنہیں ٹویٹر نوٹس کا نام دیا گیا ہے جو 2500 الفاظ تک ہوگی۔ ایلون نے ٹویٹر کے ذریعے براہِ راست رقم کی ترسیل، خریداری اور بل بھرنےکےسہولت کا بھی ذکر کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔