- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
کراچی: ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن زبیر چھایا نے 77 سالہ ایس ایم منیر کے انتقال کی تصدیق کی۔ ایس ایم منیر مختلف تجارتی و صنعتی انجمنوں کے سربراہ بھی رہے ہیں۔
اس حوالے سے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایم منیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایس ایم منیر آج دوپہر کورنگی ٹریڈ انڈسٹری کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ مرحوم نے ملک کی صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، ایس ایم منیر حقیقی معنوں میں بابائے صنعت تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بہت محنت کی اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے معروف صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر نے کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔