- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
- ٹیریان کیس؛ عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل
- وزیراعظم کا جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم
- عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- قومی اسمبلی؛ حکومت کا ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی سبسڈی ختم کرنے کا اعتراف
- نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
- مہنگائی کے اثرات؛ لیڈیز ٹیلرز رمضان میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ حسان نیازی و دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور
- جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار
- پاک بحریہ کا رات میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
- مفت آٹا اور عوام کی حالت زار
- الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم
- کرسی کا جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی
- فلپائن؛ کشتی میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 31 مسافر ہلاک
- انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا
- احاطہ عدالت میں صحافیوں پر تشدد؛ پولیس کو درخواست پر جلد کارروائی کا حکم
- پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
رواں سال 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی

ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 141 حادثات موٹر سائیکلوں کے پیش آئے جس میں110جان لیوا حادثات میں130افراد زندگی سے محروم اور 84 افراد زخمی ہوگئے ۔ فوٹو : فائل
کراچی: شہر میں رواں سال کے دوران 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 41 افراد ٹرک کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد زخمی بھی ہوئے، ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 141 حادثات موٹر سائیکلوں کے پیش آئے جس میں 110 جان لیوا حادثات میں 130 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جبکہ 84 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری 2022 سے 27 نومبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔ رونما ہونے والے 215 ٹریفک حادثات میں 162 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 91 ٹریفک حادثات ٹریفک زون ویسٹ میں پیش آئے جس میں 60 جان لیوا حادثات میں 69 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 77 زخمی ہوگئے۔
دوسرے نمبر ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ملیر جس میں مجموعی طور پر 36 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 34 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 41 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 29 افراد زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مجموعی طور پر 26 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 20 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹریفک زون مجموعی طور پر 19 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 16 جان لیوا حادثات میں 18 افراد زندگی سے محروم اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ٹریفک زون ڈسٹرکٹ کورنگی میں مجموعی طور پر 17 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس میں 13 جاون لیوا حادثات میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 شہری زخمی ہوگئے۔
ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مجموعی طور 20 ٹریفک حادثات میں 14 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ سٹی ٹریفک زون میں 6 ٹریفک حادثات میں 5 جان لیوا ثابت ہوئے اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 35 ٹریفک حادثات ٹرک کی ٹکر سے پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 41 افراد زندگی سے محروم جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسی طرح سے 23 ٹریفک حادثات ٹریلر کی ٹکر سے پیش آئے جس میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 15 شہری زخمی ہوئے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے مجموعی طور پر 21 حادثات پیش آئے جس میں 14 افراد زندگی سے محروم اور 16 شہری زخمی ہوگئے۔
ڈمپر کی ٹکر سے 17 حادثات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے اسی طرح سے آئل ٹینکر کی ٹکر سے بھی 17 حادثات پیش آئے اور اس میں بھی 15 شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ، بس کی ٹکر سے مجموعی طور پر 14 ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ، منی بس کی ٹکر سے 16 حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے۔
کوچ کی ٹکر سے 8 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 شہری زخمی بھی ہوئے ، اعداد و شمار کے مطابق کار و جیپ کی ٹکر سے 23 ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق 16 افراد زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے مجموعی طور پر 20 ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ، موٹر سائیکل کی ٹکر سے 10 حادثات پیش آئے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے 10 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ، ٹریفک حادثات کا سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار نشانہ بننے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 141 موٹر سائیکل ٹریفک حادثات میں 110 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے جس میں مجموعی طور پر 130 شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 84 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 27 نومبر تک پیدل چلنے والے راہگیروں کو پیش آنے والے 47 ٹریفک حادثات میں 36 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ 15 راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔