برازیل کیخلاف میچ سے قبل سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس پولیس کار سے ٹکرا گئی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
آگے جاتی پولیس کار کی بیک سے سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس ٹکراگئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

آگے جاتی پولیس کار کی بیک سے سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس ٹکراگئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

دوحا: فٹبال ورلڈکپ میں برازیل کیخلاف میچ سے قبل سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس پولیس کار سے ٹکرا گئی۔

اسٹیڈیم کی جانب جاتے ہوئے راستے میں ٹریفک سست ہوئی، اس دوران آگے جاتی پولیس کار کی بیک سے سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس ٹکراگئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا، اس لیے پورا اسکواڈ اہم میچ کیلیے اسٹیڈیم تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے ہر ٹیم بس کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں موجود ہوتی ہیں۔

اس میچ میں برازیل نے سوئس ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔