- خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا
- ایل پی جی اور ہوٹل مالکان کا 31جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات
- امریکی فورسز کا صومالیہ میں آپریشن، داعش کمانڈر10 ساتھیوں سمیت ہلاک
- کرکٹر وہاب ریاض نے سیاست میں قدم رکھ دیا
- یوٹیوب نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے ’اسٹڈی ہال‘ کی سہولت پیش کردی
- چڑیا گھر سے تیندوے کے فرار اور گدھ کی ہلاکت، تفتیشی معاونت پر 10000 ڈالر انعام
- سر کی چوٹ بڑوں میں موت کی شرح دُگنی کر دیتی ہے، تحقیق
- عمران خان کے خلاف محسن نقوی کی سازش؟
- محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے
- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی حصار قائم

کرکٹرزکو باہر جانے کی اجازت نہیں،انڈورگیمزموجود،شیف کی خدمات حاصل۔ فوٹو : پی سی بی
اسلام آباد / لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی حصار قائم رہا جب کہ پولیس کے 3000 افسران واہلکاروں نے فرائض سرانجام دیے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، پولیس کے 3000 افسران واہلکاروں نے حفاظتی اور ٹریفک امور کی نگرانی کے فرائض سرانجام دیے، ٹیموں کی آمدورفت کے روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر اسنائپرز بھی تعینات رہے۔
ذرائع کے مطابق مہمان کرکٹرز کو سیکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیوں کا موقع دے دیا گیا، منی گالف کا انتظام کیاگیاہے، بین اسٹوکس اپنے ساتھ پسندیدہ ویڈیو گیمز لائے ہیں، متعدد مہمان کرکٹرز کو گیمز کا شوق ہے، زیک کرولی اپنے ساتھ کارڈز گیم لائے ہیں۔
کافی کے شوقین کیٹن جیننگزمشین ہمراہ لائے ہیں، کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، ببل میں ہی پسندیدہ پکوان فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے، اس مقصد کیلیے انگلش اسکواڈ کا اپنا خصوصی شیف بھی ساتھ موجود ہے۔
دریں اثناء انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمارا ہر لحاظ سے خیال رکھا جارہا ہے، ہوٹل میں بھی رہائش کا بہترین انتظام ہے،سیکیورٹی کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود اپنے قیام سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم میں بھی اچھے ماحول اور موسم میں ٹریننگ کا موقع ملا،سیریز شروع ہوئی تو پوری توجہ میدان میں بہتر کارکردگی پر مرکوز ہو گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔