پشاور میں ایک گھنٹے میں دو دھماکے، 17 افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 30 مارچ 2014
دھماکا ورکشاپ میں ہوا، ذرائع

دھماکا ورکشاپ میں ہوا، ذرائع

پشاور: شہر میں ایک گھنٹے کے دوران دو دھماکوں ميں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا دھماکا باڑہ قدیم میں چیک پوسٹ کے قریب مارکیٹ میں ہواجس کے نتیجے میں  16 افراد زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پہلے دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد بیرون یکہ توت محلہ حبیب آباد میں فروٹ منڈی کے مقامی تاجر کے گھر کے سامنے ایک اور دھماکا ہوا۔ دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جب کہ گھر کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پشاور میں دونوں دھماکوں میں مجموعی طورپر 17 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔