لاہور؛ چوری کی موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس بیچنے والا گینگ گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو: آن لائن

فوٹو: آن لائن

 لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس بیچنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان رہائشی علاقوں اور سنسان گلیوں میں کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان عرف شانی، علی حیدر اور فیصل شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل، اسکے اسپیئر پارٹس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔