- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
الٹی گنتی شروع، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی، شیخ رشید

حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں، شیخ رشید (فوٹو فائل)
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں۔ حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔
4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسواکردیا،آج چھڑی بدلےگی30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسواکردیا۔ آج چھڑی بدلے گی۔ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں2الیکشن کےنہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، انہوں نے کہا کہ گوٹی پھنس گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔ 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے۔ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائر کی چھٹیاں منارہےہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الٹی گنتی شروع، جی کاجاناٹھہرگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔