فیفا ورلڈکپ؛ برازیل نے نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
راؤنڈ آف 16 مرحلے میں رسائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

راؤنڈ آف 16 مرحلے میں رسائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: سوئٹزر لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی برازیل نے فیفا ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

فیفا ورلڈکپ کے گروپ میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتے ہوئے تاریخ بھی رقم کردی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برزایل ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جو لگاتار 17 گروپ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔

سال 2002 اور 2006 میں برازیل کی ٹیم نے تینوں گروپ میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ 2010، 2014 اور 2018 میں دو دو میچز جیتے جبکہ ایک ایک ڈرا ہوا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ برازیل نے اگلے مرحلے میں رسائی کا پروانہ حاصل کرلیا

رواں سال 2022 میں بھی برازیل کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 جبکہ دوسرے میچ میں سوئٹزر لینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔

https://twitter.com/BBCSport/status/1597350622289764353

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔