- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
اسپتال میں باپ نے بیٹے کو زمین پر دے مارا، بچہ جاں بحق

گرفتار ملزم کی تصویر (فوٹو : پولیس)
کراچی: جناح اسپتال میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے کے دوران باپ نے دو سالہ بچے بیٹے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹھہری ہوئی تھیں کہ اس کا شوہر آصف آیا اور مجھ سے ایک ہزار روپے مانگ رہا تھا، نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور 2 سالہ بیٹے کو زمین پر پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا والد آصف نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ، متاثرہ خاندان سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اسٹاپ کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ ماں کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔ بچے کی والدہ کے مطابق دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوکر اسپتال پہنچی تھی جہاں ایک شخص نے ہزار روپے بچوں کے کھانے کے لیے دیئے، شوہر نے اس بات پر جھگڑا کیا اور اسٹریچر کے ساتھ لیٹے کمسن بچے کو زمین پر دے مارا جس سے دوسالہ عاطف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔