توشہ خانہ الزامات؛ فرح خان کا عمر فاروق، نجی ٹی وی اور اینکر کو لیگل نوٹس

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے  (فوٹو فائل)ٌ

ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے (فوٹو فائل)ٌ

 لاہور: فرح خان نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزامات پر عمر فاروق ظہور ، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

 

ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط اور من گھڑت خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ  عمر فاروق سے کبھی ملاقات ہوئی نہ گھڑی بیچنے میں فرح خان (فرحت شہزادی) کا کوئی کردار ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت  من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔احمد نورانی نے بھی اپنی اسٹوری میں خود وضاحت کی ہے کہ ہے کہ 2019ء میں فرحت شہزادی نے دبئی کا سفر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی کا وزیرداخلہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الزامات کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ 7 روز میں معافی مانگیں یا وضاحت دیں۔معافی نہ مانگنے پر 7 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔