فیفا ورلڈکپ؛ مراکشی فٹبالر کی والدہ کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
بیلجیم کو اَپ سیٹ شکست دینے کے بعد ماں کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

بیلجیم کو اَپ سیٹ شکست دینے کے بعد ماں کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیم کی شکست کے بعد اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی کی والدہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیلجیم کو تاریخی شکست کے بعد سٹار اشرف حکیمی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فتح کے بعد اپنی ماں کو گلے لگاتے اور بوسہ ہوئے نظر آرہے ہیں۔

میچ کے بعد فٹبالر نے اپنی والدہ کو اپنی جرسی دی اور تصاویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “ماں میں تم سے پیار کرتا ہوں”۔

https://twitter.com/fifaworldcup_ar/status/1596987521186996224

ٹوئٹر پر فیفا ورلڈ کپ اکاؤنٹ نے تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی فتح کے بعد اشرف اپنی والدہ، بیٹی اور وطن کی محبت سے سرشار ہیں! اشرف حکیمی اور ان کی والدہ آج فوٹو گرافرز کیلئے سپر اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مراکش نے بیلجیم کو 0-2 اَپ سیٹ شکست دیکر قیمتی 3 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔