اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
بشریٰ انصاری کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں:فوٹو:فائل

بشریٰ انصاری کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں:فوٹو:فائل

 لاہور: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔ بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری والدہ محمودہ خانم ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے طویل بیماری کے باعث بستر پرانتہائی  تکلیف دہ وقت گزارا۔ وہ جنت میں میری پیاری سنبل سے ملاقات کریں گی۔ الوداع میری پیاری امی جان۔

محمودہ خانم بشریٰ انصاری کے ساتھ ساتھ اداکارہ اسما عباس کی بھی والدہ تھیں۔ بشریٰ انصاری کی بہن  اداکارہ سنبل شاہد مئی 2021 میں کورونا کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔