ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر منتقل کردیے

ارشاد انصاری  منگل 29 نومبر 2022
500 ملین ڈالر کی رقم پروگرام فنانسنگ کے طور پر منتقل کی گئی ، وزیرخزانہ (فوٹو فائل)

500 ملین ڈالر کی رقم پروگرام فنانسنگ کے طور پر منتقل کی گئی ، وزیرخزانہ (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے بیرونِ ملک ادائیگی کے لیے زرِمبادلہ کی حد کو بڑھا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے آج اپنے بورڈ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 4ارب ڈالرز ملیں گے، اسٹیٹ بینک

اسحاق ڈار کہا کہ حکومت پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم پروگرام فنانسنگ کے طور پر منتقل کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔