فیفا ورلڈکپ؛ نیمار کے ہمشکل نے شائقین کو پریشان کردیا

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
یہ شخص سوئٹزرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران فینز کے ہمراہ نظر آیا (فوٹو: ٹوئٹر)

یہ شخص سوئٹزرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران فینز کے ہمراہ نظر آیا (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ میں برازیلی کپتان نیمار جونئیر کے ہمشکل نے مداحوں کو حیران کردیا۔

میچ کے آغاز سے قبل سوشل میڈیا پر برازیلین اسٹار کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی جس میں انکے ارد گرد مداحوں کا رش ہے جبکہ لوگ سیلفی لینے کی کوشش کررہے ہیں، یہ برازیلی کپتان نیمار نہیں بلکہ انکے ہمشکل 30 سالہ ڈوپل گینگر تھے۔

قبل ازیں نیمار سربیا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوکر سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

برازیلین ٹیم کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھےہوئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا کچھ لوگوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ نیمار ہے تو قطر ورلڈکپ جیت رہا ہے۔

2

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔