پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
ارکان کو لاہور پہنچنے، گرما گرم سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ملک میں موجود اور قیادت سے رابطے میں رہنے کی ہدایت
تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ارکان ملک میں موجود رہیں اور قیادت سے رابطے میں رہیں۔
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں ںے اپنے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، ارکان کو ہدایت ملی ہے کہ جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔