کامن ویلتھ پاور لفٹنگ، پاکستان نے 4 سلور میڈل جیت لیے

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
مصطفٰی فاران بیگ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاور لفٹر ہیں (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

مصطفٰی فاران بیگ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاور لفٹر ہیں (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

آکلینڈ: کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 4 سلور میڈل جیت لیے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مصطفٰی فاران بیگ واحد پاور لفٹر ہیں، جو 110 کلو گرام جونیئر کلاس میں 640 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہے۔

مصطفٰی فاران بیگ نے اسکاٹ، بنچ پریس اور ڈیڈ لفٹ میں بھی سلور میڈل اپنے نام کرکے ملکی پرچم سر بلند کیا۔

اس سے قبل سال2019 میں مصظفٰی نے اس چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل، ایک سلور ارو ایک برانز میڈلز جیتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔