ارشد شریف قتل کیس؛ ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کا دبئی پولیس کو خط

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ نے دبئی پولیس کو خط لکھا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ارشد شریف کو جاری کیے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات فراہم کیے جائیں، ارشد شریف کی دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں اور رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی جائیں۔

دبئی میں ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں، ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا۔

ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں جبکہ 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا اور سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کی جائے۔

یو اے ای حکومت کے کس عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟ اسکی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔