فیروز خان سے آمدنی کے حوالے سے جواب طلب

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: فیملی کورٹ شرقی نے بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق اداکارفیروز خان کی درخواست پرآمدنی کے حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی کے روبرو اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

علیزے کی جانب سے بچوں کے داخلے، تعلیمی اخراجات سمیت دیگر تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئیں۔

فیروز خان کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے علیزے کو عدت اور حق مہر کے چیک دے دیئے تھے۔ علیزے نے تاحال چیک کیش نہیں کروائے، عدالت نے درخواست کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اداکار فیروز خان کی علیزے سلطان سے علیحدگی ہوچکی ہے۔ اداکار فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔