عالمی منڈی میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

بزنس رپورٹر  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: عالمی منڈی میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 258روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 1756 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 161600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 138546روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1740روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے بڑھکر 1491.76روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔