پنجاب میں 10ماہ کے دوران خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسٹاف رپورٹر  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 10ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے 3088 اوربچوں سے زیادتی کے 4503 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایس ایس ڈی او رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوی 2022 سے اکتوبر کی 31 تاریخ تک صوبہ پنجاب میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات  سے متعلق ڈیٹا پنجاب پولیس سے حاصل کیا گیا۔

خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے سب سے ذیادہ واقعات میں لاہور اور فیصل آباد سرفہرست رہے،زیادتی کے کیسز میں سرگودھا، ملتان اور شیخوپورہ میں زیادہ کیسز سامنے آئے۔

شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی بچوں سے زیادتی کے کیسز میں آگے رہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے 27 فیصد واقعات صرف لاہور میں پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق جہلم، چکوال، میانوالی، نارووال اور خوشاب جیسے اضلاع خواتین اور بچوں کے خلاف سب سے کم تشدد کے واقعات میں شامل ہیں۔

سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی میں لانچ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔