حمزہ علی عباسی نے گنج پن سے بچنے کے لیے مصنوعی بال لگوا لیے

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سر کے بال بچانے کیلئے ’ہیئر فال ٹریٹمنٹ‘ کرائی ہے۔

انہوں نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے ہیئر فال ٹریمنٹ کروائی اور اس حوالے سے اپنے تجربے کو شیئر کیا ہے۔

بلاک باسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نوری نتھ کا کردار نبھانے اداکار نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میسج دیا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ مرد سب سے زیادہ بالوں کے گرنے کے مسئلے سے دوچار ہیں، یہاں تک کہ بیشتر مردوں کو ہیئر ٹرانسپلانٹ کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے ۔

حمزہ عباسی کا کہنا تھا کہ بالوں کے مکمل طور پر گرنے سے روکنے کے لئے اچھا ہے کہ اسے اسی پوائنٹ پرہی ٹریٹ کیا جائے کہ جب وہ گرنا شروع ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کیلئے میں نے اسٹیم سیل تھیراپی کروائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔