اداکار غلام محی الدین و دیگر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

میاں اصغر سلیمی  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے فنکاروں کو ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب میں پرویز کلیم، الطاف حسین،ناصر ادیب، غلام محی الدین، راشد سمیت متعدد شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

4

پروگرام میں شیر میانداد، میگھا، مون پرویز، بھنگڑا کنگ ناصر بیراج، غزل شاہ سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں، گلوکاروں اور اداکاروں نے  شرکت کی۔

الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں برکھا پروڈکشن کے زیر  اہتمام  تقریب میں گلوکارہ مون پرویز اور میگھا  نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ ناصر بیراج اور شیرمیانداد کی پرفارمنس کو بھی خوب پسند  کیا گیا۔

23

تقریب کے دوران فلم ڈائریکٹرز الطاف حسین، صفدر ملک،آغا حسن عسکری، پرویز کلیم،ناصر ادیب اور راشد محمود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر ایونٹ کی چیف آرگنائزر غزل شاہ کا کہنا تھا کہ ناصر ادیب، پرویز کلیم، آغا حسن عسکری کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے انجام دی گئی خدمات کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔