- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
اداکار غلام محی الدین و دیگر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

فوٹو: فائل



لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے فنکاروں کو ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب میں پرویز کلیم، الطاف حسین،ناصر ادیب، غلام محی الدین، راشد سمیت متعدد شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
پروگرام میں شیر میانداد، میگھا، مون پرویز، بھنگڑا کنگ ناصر بیراج، غزل شاہ سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں، گلوکاروں اور اداکاروں نے شرکت کی۔
الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں برکھا پروڈکشن کے زیر اہتمام تقریب میں گلوکارہ مون پرویز اور میگھا نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ ناصر بیراج اور شیرمیانداد کی پرفارمنس کو بھی خوب پسند کیا گیا۔
تقریب کے دوران فلم ڈائریکٹرز الطاف حسین، صفدر ملک،آغا حسن عسکری، پرویز کلیم،ناصر ادیب اور راشد محمود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر ایونٹ کی چیف آرگنائزر غزل شاہ کا کہنا تھا کہ ناصر ادیب، پرویز کلیم، آغا حسن عسکری کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے انجام دی گئی خدمات کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔