لاہور میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

مجرمان کے خلاف تھانہ شادمان میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کا مقدمہ درج ہے


November 29, 2022

پنجاب پولیس نے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے والے مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔

شادمان آپریشن ونگ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاریوں میں زاہد، سلمان ،عنایت اور سفیان شامل ہیں، مجرمان کے خلاف تھانہ شادمان میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مقبول خبریں