- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
سندھ میں اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار ڈالرز مقرر

فوٹو:فائل
کراچی: سندھ وائلڈ لائف نے سالانہ ہنٹنگ مقابلے کے لیے اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار جبکہ آئی بیکس کے شکار کی فیس ساڑھے پانچ ہزار ڈالرز سے زائد مقرر کردی۔
صوبہ سندھ میں میں آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ سندھ وائلڈ کے گیم ریزرو ایریا میں دسمبر سے مارچ کے درمیان ہوگی،ایونٹ میں آئی بیکس کی 15اور اڑیال کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں۔
پاکستانی شہریوں کےلیے سندھ آئی بیکس کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں،ایک ٹرافی کے لیے کم ازکم قیمت 3 لاکھ روپے پاکستانی مقرر کی گئی ہے۔
ٹرافی ہنٹنگ کےلیے جاری اجازت نامہ 7روز تک قابل استعمال ہوگا،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں اڑیال ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار ڈالر مقرر
ایڈمن سندھ وائلڈ لائف ممتاز سومرو کے مطابق نیشنل کیرتھر پارک اور سندھ وائلڈ لائف کی سینچریز(جنگلی حیات کے مسکن)میں شکار کی اجازت نہیں ہوگی،مادہ آئی بیکس اور اڑیال اور کم عمر جنگلی حیات کی ٹرافی ہٹنگ ممنوع قراردی گئی ہے۔
آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کے لیے گیم ریزرو ضلع جامشورو کے سومبک،اوتھیانو،پاچران اورایری نامی علاقوں میں واقع ہیں،نیشنل کیرتھرپارک اور وائلڈ لائف کی 33 کے لگ بھگ سینچریز(مسکن) میں شکار کی ممانعت ہوگی۔
ممتاز سومرو کہ مطابق مادہ آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہننٹنگ کی اجازت نہیں ہے،35 انچ سینگوں والے اڑیال اور 22انچ سینگوں والے آئی بیکس کا شکار کیا جاسکتا ہے،لمبے سینگوں والے آئی بیکس اور اڑیال عمررسیدہ ہوتے ہیں اور اپنی عمر کا بیشتر حصہ گذار چکے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ آئی بیکس اور اڑیال کی زندگی 15 سال پر محیط ہوتی ہے،ٹرافی ہنٹنگ سے ملنے والی 80 فیصد رقم گیم ریزرو کے قرب وجوار میں رہائش پذیر کمیونٹی کی صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ان کی دیگر ضروریات پر خرچ کی جاتی ہے۔
ٹرافی ہنٹنگ کی 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے جبکہ ایونٹ سے آئی بیکس اور اڑیال کی غیرقانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔
اس سے قبل غیر قانونی شکار کرنے والے مقامی لوگوں کی ملی بھگت سے چوری چھپے رات کی تاریکی میں ان جنگلی جانوروں کا شکار کرتے تھے،تاہم سن 2005 سے یہ سلسلہ تھم چکا ہے۔
نیشنل کیرتھرپارک میں آئی بیکس(سیدھے سینگوں والے پہاڑی بکرے) 15 ہزار 539 کے لگ بھگ ہیں،کیرتھرپارک میں اڑیال(گول سینگ والے پہاڑی بکرے)کی تعداد 2ہزار 529 کے لگ بھگ ہے،گیم ریزرو میں آئی بیکس 1060 جبکہ اڑیال کی تعداد 536 کے قریب ہے،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔