ماہرہ خان کا ’کوئیک اسٹائل گروپ‘ کے ساتھ گانے پر رقص کا مظاہرہ

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ’’مورے سیاں ملا کے موسے نیناں‘‘ گانے پر ناویجین ڈانس گروپ کے ساتھ رقص کا مظاہرہ کیا ہے۔

ناروے کے معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ رقص کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو میں ماہرہ خان نے سیمی کلاسیکل گیت ’’مورے سیاں ملا کے موسے نیناں‘‘ پر رقص پیش کیا اور کوئیک اسٹائل کے ارکان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

ماہرہ خان کے ساتھ شیئر کی کی گئی ویڈیو میں کوئیک اسٹائل گروپ نے مداحوں سے سوال بھی پوچھا کہ کس کا رقص زیادہ اچھا ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں ماہرہ خان کے مداحوں نے رقص کی تعریف کی وہیں متعدد صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے

واضح رہے کہ ناروے کا معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل پاکستان کے دورے پر ہے،  اپنے دورے کے دوران گروپ نے مختلف مقامات پر پرفارمنس دی اور وہ پاکستان کی معروف شوبز شخصیات سے بھی ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔