واٹس ایپ ’میسج یور سیلف‘ فیچر جلد متعارف کرائے گا

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022

کیلیفورنیا: میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ’میسج یور سیلف‘ کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اب صارفین خود کو میسج کے ساتھ تصاویر، ویڈیو، وائس نوٹ، لنکس، دستاویز وغیرہ بھیج سکیں گے۔

اس سے قبل کوئی صارف کو خود کو پیغام بھیجنے کے لیے روایتی میسج کا استعمال کرتا تھا یا پھر اس کام کے لیے واٹس ایپ میں ایک ایسا گروپ تخلیق کرنا پڑتا تھا جس میں وہ اکیلا ہو۔

wats

واٹس ایپ کی حریف ایپلی کیشن سِگنل ’نوٹ ٹو سیلف‘ نام سے یہ فیچر پہلے متعارف کراچکی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو آئندہ ہفتوں میں اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر متعارف کرا دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔