اپنی بیگم کو طلاق یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی سے منع کیا تھا، خلیل الرحمٰن قمر

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیگم کو طلاقہ یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی رکھنے سے منع کر رکھا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں ڈرامہ نگار کا کہنا تھا ان کا اپنی بیوی کو ایسی خواتین کی دوستی روکنا اس لئے نہیں تھا کہ وہ غلط عورتیں ہیں بلکہ وہ میری بیوی کا بسا گھر دیکھ کر پریشان ہوسکتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری بیوی اس وقت کم عمر تھی، اسی لئے میں اسے یہ مشورہ دیا تھا اور تاکید کی کہ جب وہ باشعور ہوجائے تو پھر وہ دوستی رکھ سکتی ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان پر لوگ اعتراض کریں گے لیکن میں ان کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔