فیفا ورلڈ کپ؛ سینیگال کی اِیکواڈور کے خلاف فتح، ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
(تصویر: اے پی)

(تصویر: اے پی)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں سینیگال نے اِیکواڈور کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

خلفیہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سینیگال نے اِیکواڈور کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

سینیگال کی جانب سے اسماعیلا سار نے 44 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور کے موئسز کائسیڈو نے 67 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

70 ویں منٹ میں کالِیڈو کولیبالی نے دوسرا گول اسکور کر کے سینیگال کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔

گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود سینیگال نے نیدرلینڈز کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔