آپ کی طرح گول کرنے کی صلاحیت درکار ہے، برازیلین اسٹرائیکر

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 30 نومبر 2022
روڈریگو نے رونالڈو کی ٹانگوں کو ہاتھ لگا دیا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

روڈریگو نے رونالڈو کی ٹانگوں کو ہاتھ لگا دیا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: برازیلین فارورڈ روڈریگو نے گول اسکورنگ کی صلاحیت پانے کیلیے رونالڈو کی ٹانگوں کو ہاتھ لگا دیا۔

ایک انٹرویو میں فارورڈ روڈریگو نے دل کھول کر ہم وطن سابق اسٹار کے ٹیلنٹ کو سراہا،گول کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلیے مشورہ مانگے جانے پر رونالڈو نے کہا کہ ہر گیند کو اسی مقصد کیلیے لے کر دوڑو، گڈلک پورا برازیل آپ کیلیے دعا کررہا ہے۔

یاد رہے کہ رونالڈو 15 گول کے ساتھ ورلڈکپ کے دوسرے ٹاپ اسکورر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔